پاکستان کا وہ علاقہ جہاں درجہ حرارت 50ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑ ھ گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)پاکستان کا ایسا علاقہ جہاں درحجہ حرارت 50تک پہنچ گیا ، تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے علاقے جیکب ااباد میں ہر سال گرمیوں میں درجہ حرارت 52ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں سے گھروں سے باہر نکلنا بند کر دیتے ہیں اور خالی سڑکیں ویرانے کی شکل اختیار کرجاتیں ہیں۔

رواں سال موسم گرما میں شدت تیزی اختیار کر رہی ہے جس کی وجہ سے ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں ، رپورٹ کے مطابق رواں سال موسم گرما کی وجہ سےشہر میں درجہ حرارت 50ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی اوپر چلا گیا ہے ۔ ایک ویب سائٹ کی دعویٰ کے مطابق ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ 2لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی کے شہر جیکب آباد میں گرمی کی شدت اور رطوبت موسمی تبدیلی کو مزید بدتر بنا دے گی۔ دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں منگل کے روز سورج آگ برساتا رہا جس سے شہر کا موسم خشک اور گرم رہامحکمہ موسمیات نے منگل کے روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی حالیہ لہر آئندہ مزید 2 روز تک جاری رہے گی ۔

 

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *