لاہور، ماں نے چار بیٹوں کو پڑھا لکھا کر افسر بنایا چاروں بیٹوں نے بوڑھی ماں کو گھر سے نکال دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں بیٹوں نے بے حسی کی انتہا کردی، جن بچوں کی پرورش کیلئے ماں نے زندگی بھر محنت کی آج وہ ہی بچے ماں کی ذمہ داری اٹھانے سے انکاری ہیں،ماں نے چار بیٹوں کو پڑھا لکھا کر افسر بنایا ان ہی چار بیٹوں نے بڑھاپے میں ماں کو گھر سے نکال دیا،جس پر بزرگ خاتون نے روزمرہ کے خرچے کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں 70 سالہ خاتون رفعت النسا اپنی فریاد لئے عدالت پہنچ گئی، خاتون نے بتایا کہ ان کے شوہر کا انتقال ہوچکا ہے اور ان کی کوئی بیٹی بھی نہیں، اپنے 4 بیٹوں کو پڑھا لکھا کر افسر بنایا لیکن ان لوگوں نے انہیں گھر سے نکال دیا،خاتون نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اس عمر میں کمانے کے لائق نہیں اور نہ ہی ان کا کوئی اور سہارہ ہے لہذا ان کے بیٹوں کو پابند کیا جائے کہ وہ انہیں خرچہ دیں،عدالت نے خاتون کے ہر بیٹے کو انہیں ماہانہ 15 ہزار روپے خرچہ دینے کا حکم دے دیا،عدالت نے خاتون کے چاروں بیٹوں کو 14 جولائی کو طلب بھی کرلیا،ماں کے ساتھ بیٹوں کی اس ظلم کی کہانی جس نے سنی وہ آنکھ اشکبار ہوگئی

 

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *