بیس خوبصورت اقوال جس کو تم سے محبت ہوگی وہ تم کو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا۔۔۔؟؟؟

کفر کے بعد سب سے بڑا گن اہ کسی کی دل آزاری ہے ۔ جب کوئی دوست تمہیں اپنا راز بتائے تو سمجھ لینا کہ وہ اپنی عزت تمہیں امانت دے رہا ہے اس میں کبھی بھی خیانت مت کرنا ۔ کسی کا عیب تلاش کرنے والے کی مثال اس مکھی جیسی ہے جو سارا خوبصورت جسم کو چھو ڑکر صرف زخم پر بیٹھتی ہے۔

وقت اور دولت دو چیزیں ہیں جوانسان کے اختیار میں نہیں وقت انسان کو مجبور اور دولت مغرور بنادیتی ہے ۔ سب سے پہلی عبادت یہ ہے کہ انسان مصیبت میں صبر کر کے اللہ پاک سے مدد کا منتظر رہے۔ کامیابی حوصلوں سے ملتی ہے حوصلے دوستوں سے ملتے ہیں دوست مقدروں سے ملتے ہیں اور مقدر انسان خود بناتا ہے۔ تین چیزیں ایمان کو تباہ کردیتی ہیں۔ امیردل کی محفل ، عورتو ں کی صحبت، جاہلوں سے بحث۔ جو شخص تمہار ا غصہ برداشت کرلے اور ثابت قد م رہے تو وہ تمہارا سچا دوست ہے۔

جو ذرا سی بات پر دوست نہ رہے وہ دوست تھا ہی نہیں اور جس کو ایسے دوست کی تلاش ہو جس میں کوئی خامی نہ ہواسے کبھی بھی دوست نہیں ملتا۔ سو دوستوں سے بہتر وہ ایک دشمن ہے جو دل میں نفرت تو رکھتا ہے۔ لیکن منا فقت نہیں کرتا۔ ایسی غربت پرصبر کرنا جس میں عزت محفوظ ہو، اس امیری سے بہتر ہے جس میں ذلت و رسوائی ہو۔

رشتوں کی خوبصورتی ایک دوسرے کی بات توبرداشت کرنے میں ہیں بےعیب انسان تلا ش کرو گے تو اکیلے رہ جاؤ گے۔ انسان کے کردار کی دو منزلیں ہیں دل میں اتر جانا یا دل سے اتر جانا۔ زندگی کی اصل خوبصورتی یہ نہیں کہ آپ کتنے خوش ہیں بلکہ زندگی کی اصل خوبصورتی تو یہ ہے کہ دوسرے آپ سے کتنے خوش ہیں۔

دوستوں کےغم میں ہر حال میں شامل ہو ا کرو لیکن خوشیوں میں تب نہ جانا جب تک وہ تمہیں خود نہ بلائیں ۔ جس کو تم سے محبت ہوگی وہ تم کو فضول اور ناجائز کاموں سے روکے گا۔ تمہارا ایک ہی رب ہے پھر بھی تم اسے یاد نہیں کرتے لیکن اس کے کتنے بندے ہیں پھر بھی وہ قائم کو نہیں بھولتا ۔ کسی کی مدد کرتے وقت اس کے چہرے کی جانب مت دیکھو ہوسکتا ہے اس کی شرمندگی آنکھیں تمہارے دل میں غرورکا بیچ بو دیں۔

تین رشتے بے نقاب ہوجاتے ہیں۔ بڑھاپے میں اولاد، مصیبت میں دوست، غربت میں پلاؤ۔ کسی کے خلوص اور پیار کو اس کی بے وقوفی مت سمجھو ورنہ کسی دن تم خلوص اورپیار تلاش کرو گے اور لوگ تمہیں بیوقوف سمجھیں گے ۔ زندگی کو بدلنے میں وقت نہیں لگتا لیکن وقت کو بدلنے میں زندگی لگ جاتی ہے۔ نیک لوگوں کی صحبت سے ہمیشہ بھلائی ہی ملتی ہے۔ کیونکہ ہوا جب پھولوں سے گزرتی ہے تو وہ بھی خوشبودار ہوجاتی ہے۔

 

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.