کرکٹ کی دنیا میں پاکستانی کھلاڑی جیسا ایمان دار نہیں دیکھا ، انگلینڈ سٹار ڈیرن گف

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار کھلاڑی ڈیرن گف پاکستانی کھلاڑی کے دیوانے ہو گئے۔ ڈیرن گف کا شمار انگلینڈ کے مایا ناز باؤلرز میں کیا جاتا ہے۔ ڈیرن گف نے انگلینڈ کی طرف سے 58 ٹیسٹ میچ اور 159 ون ڈے میچ کھیل رکھے ہیں۔ ان کی وکٹوں کی تعداد ٹیسٹ کرکٹ میں 229 اور ون ڈے کرکٹ میں 235 ہے۔ ڈیرن گف نے سکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے کرکٹ کیرئیر میں پاکستان کے کھلاڑی یونس خان جیسا ایماندار شخص نہیں دیکھا۔ یونس خان ایک بہت ہی سلجھے ہوئے اور پیارے انسان ہیں۔ جب یونس خان یارک شائر کی طرف سے کونٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے آئے تو ان کے ساتھ کھیلنے کا اتفاق ہوا ،ان کا کہنا تھا کہ میں نے یونس خان جیسا ایمان دار اور بہترین انسان پہلے نہیں دیکھا۔

 

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.