ستونوں کے بغیر دنیا کا سب سے بڑا گنبد تیار

مکہ مکرمہ (این این آئی)سعودی عرب کے مغرب میں جدہ شہر میں دنیا کا سب سے بڑا گنبد تیار کیا گیا ہے۔ جدہ سپر ڈوم کینام سے یہ گنبد کسی ستون کے بغیر تیار کیا گیا ہے جوپوری دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ڈوم ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق شاہ عبداللہ اسپورٹس سٹی کے مغرب میں مدینہ منورہ روڈ پر تیار کردہ اس گنبد کا اندرونی رقبہ 34 ہزار مربع میٹر ہے اور اس کی اونچائی46 میٹر جب کہ قطر 210 میٹر ہے۔ یہاں پرہونے والی مختلف نوعیت کی سرگرمیوں کے لیے 5200 گاڑیوں کو پارک کرنے کی گنجائش ہے۔توقع ہے کہ اس گنبد نما سینٹر کا افتتاح کل( بدھ کو) مکہ معظمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل کریں گے۔ اس گنبد کی چھت تلے ڈیجیٹیل منصوبوں کے انعقاد اور دیگر سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔اماراہ مکہ معظمہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر ہونے والی تمام سرگرمیوں اور تقریبات کو پہلی بار ایک ہفتے کیدوران منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان تقریبات میں حکومتی اداروں کے علاوہ نجی شعبہ بھی بھرپور شرکت کرے گا۔

 

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.