راولپنڈی میں راہ چلتی لڑکی سے نازیبا حرکت کرنے اور پرس چھیننے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا

راولپنڈی (آن لائن)تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے راہ چلتی خاتون سے نامناسب حرکت کی اور پارس چھین لیا،ملزم کے پرس چھیننے کے دوران خاتون برے طریقےسے لڑھک کر زمین پر گر نے سے زخمی ہو گئی۔

اطلاعات کے مطابق نجی سکول کی ٹیچر دھوک چوہدریاں میں جنازہ گاہ والی گلی سے گزر رہی تھی کہ عقب سے آنے والے موٹر سائیکل سوار نے چلتے چلتے پرس چھین لیا س سے خاتون زمین پر گر گئی اور سر پر چوٹ آئی جبکہ موٹر سائیکل سوار پرس چھیننے کے بعد اطمینان سے فرار ہو گیاواردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے متاثرہ خاتون کے بھائی جنید احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا تاہم مقدمہ میں خاتون کے گرنے اور زخمی ہونے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا  دریں اثنا ترجمان کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس نے خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والے انیس اقبال نامی ملزم کوگرفتارکر کے واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور خاتون سے چھینا گیاپرس بھی بر آمدکر لیا ہے پولیس کے مطابق گرفتاری کے دوران ملزم نے پولیس سے مزاحمت کی اورپولیس پر فائر کرنے کی کوشش کی جس سے ملزم کو اپنے ہی پستول سے دائیں کلائی پر فائر لگا۔‎

 

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.