آدمی کی پرندے سے محبت ۔۔ ایک ہی پلیٹ میں آدمی اور پرندے کے کھانا کھانے کی حیرت انگیز ویڈیو وائرل

انٹرنیٹ پر اکثر ایسی دلچسپ مناظر والی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جن کو دیکھ کر پورا دن اچھا گزرتا ہے اور ویڈیو کو بار بار دیکھنے کا دل کرتا ہے۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ فیسبک اور ساتھ ہی انسٹاگرام پر دیکھی گئی ہے جس کو دیکھ کر صارفین سال 2021 کی خوبصورت ترین ویڈیو قرار دے رہے ہیں۔

یہ ویڈیو بھارت کی ہے جسے میگھا راج ڈھیسال نامی صارف نے شئیر کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک آدمی کسی ڈھابے میں دال چاول کھا رہا ہے اور اسی پلیٹ میں مینا بھی دال چاول کھا کر لطف اندوز ہو رہی ہے۔ مذکورہ ویڈیو کوصارفین بے حد پسند کر رہے ہیں اور اب تک 2 لاکھ سے زائد افراد اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔ اس ویڈیو کی ایک اور خاص یہ ہے کہ اس میں جو شخص پرندے کے ساتھ کھانا کھا رہا ہے دراصل وہ آدمی ویڈیو شئیر کرنے والے انسٹاگرام صارف کے والد ہیں۔

 

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.