کس طرح‌کے خواب دکھائی دیتے ہیں‌

موت کا ایک دن مقرر ہے اور اس آخری لمحات میں‌ انسان کچھ ایسا کرتا ہے جس کی وجہ سے بعد میں‌ باقی بھی کہتے ہیں‌ک فلاں‌ مرنے سے پہلے اپنی موت کی خبریں‌دے رہا تھا جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ انسان جو مرنے کے قریب ہوتا ہے اسے ایسے خواب دکھائی دیتے ہیں‌جس میں‌مرنے سے پہلہے کے مناظر ہوتے ہیں‌یا مرنے کے بعد کے مناظر ہوتے ہیں‌ جس کی وجہ سے مرنے سے پہلے انسان مطمئن ہو جاتا ہے اور خود کو ذہنی طور پر مرنے کے لئے تیار کر لیتا ہے

سینٹر فار ہوسپلسی اینڈ پالیاٹیو کیئر کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ زندگی کے اختتام پر خواب اور مختلف تصورات موت کا قدرتی حصہ ہیں اور ایسے خواب اکثر سکون بخش، حقیقت پسندانہ اور معنویت کے حامل ہوتے ہیں۔

اس تحقیق کے دوران محققین نے 75 سال یا اس سے زائد عمر کے مریضوں سے بات چیت کی جو کہ انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں زیر علاج تھے اور ان سے ان کے خوابوں یا تصورات کے بارے میں معلوم کیا گیا۔ 400 سے زائد افراد سے بات کر کے انہوں نے نتائج یعنی خوابوں اور دیگر نظر آنے والی چیزوں، ان خوابوں اور موت کے درمیان وقت اور دیگر پہلوؤں کا تجزیہ کیا۔

۔ اس حوالے سے محققین کا کہنا ہے کہ زندگی کے اختتام کے قریب حیران کن خوابوں یا حقیقت جیسے مناظر نظر آنے کے بارے میں صدیوں سے مرحومین کے قریبی رشتے دار یا نگہداشت کرنے والے بتاتے رہے ہیں۔تحقیق میں پہلی بار براہ راست مریضوں سے بات کرکے ان کی زندگی کے آخری ہفتوں یا مہینوں پر بات کی گئی تا کہ حقیقت جانی جا سکے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ 88 فیصد مریضوں نے کم از کم ایک خواب کا ذکر کیا، جن میں وہ موت کی جانب بڑھ رہے یا خود کو مرا ہوا دیکھ رہے تھے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ تجربہ ذاتی طور پر معنی خیز اور جذباتی طور پر اطمینان بخش ہوتا ہے، جو کہ مریضوں کو بالکل حقیقی لگتا ہے حالانکہ ایسا منظر وہ اکثر خواب میں دیکھتے ہیں۔ محققین نے بتایا کہ بیشتر افراد کو ایسے خوابوں یا کھلی

آنکھوں سے تصور میں مرحوم رشتہ دار اور دوست نظر آتے ہیں جبکہ کئی بار زندہ افراد بھی ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔

مریضوں کا کہنا تھا کہ یہ خواب ہمیں‌بہت اطمینان دیتے ہیں‌اورجب ہمیں‌ہمارے پیاریں‌نظر آتے ہیں‌ اور یہ سمجھ آتی ہے کہ مرنے کے بعد ہم ان سے ملے گے تو موت پھر ہمارے لئے فرحت بخش لگتی ہے اور موت کے لئے انسان ذہنی طور پر تیار ہوجاتا ہے خاص کر اپنے پیاروں‌کا نظر آنا ہمارے لئے اس تکلیف کو کم کر دیتا ہے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.