چھ رمضان کریم کا خاص وظیفہ سورت یسین کی ایک آیت کا عمل

چھ رمضان المبارک کا دن جو ہے وہ شروع ہونے والا ہے۔ اور اللہ کریم کا شکر ہے جس نے ہمیں یہ رمضان کریم کا چھٹا روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائی۔ مالک کریم مجھ سمیت میرے والدین سمیت جہاں جہاں مسلمان آباد ہیں ۔ اگر وہ بیمار ہیں اللہ ان کو صحت دے۔ اگر وہ پریشان حال ہیں۔ اللہ کریم ان کی پریشانیوں کو ، مصیبتوں او رمشکلات کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دور فرمائے۔

سورت یسین کی ایک آیت کا عمل لے کرآئے ہیں۔ انشاءاللہ ! اللہ کے فضل وکرم سے آپ کےلیے انتہائی عظمتوں اور انتہائی بزرگی والا ثابت ہوگا۔ سورت یسین جو ہے یہ قرآن مجید کا دل ہے۔ اور اتنے فوائد کی حامل سورت ہے ۔ ہرطرح کی حاجت کی روائی اس کی تلاوت میں چھپی ہوئی ہے اور خاص کر اس کو پڑھنے سے اللہ تعالیٰ بہت راضی ہوتا ہے۔ حدیث شریف کے اندر اس سورت کی بہت زیادہ فضیلت بیان ہوئی ہے۔ حضرت محمد ﷺ کا فرمان ہے۔ سورت یسین کا دل ہے جو اللہ اور آخرت کے لیے پڑھے گا تو اس کی بخشش ہوجائے گی۔ اور فرمایا: ہرچیز کا دل ہے قرآن کریم کا دل سورت یسین ہے۔ جیسے ہرمسلمان کے سینے میں ایک دل چھپا ہو اہے۔ اس طرح قرآن پاک کے سینے میں ایک دل ہے جس کو ہم سورت یسین کہتے ہیں۔ سورت یسین کے بہت سے وظائف پڑھے جاتے ہیں۔ اور اس سے بہت سے لوگ مفید ہوتے ہیں۔

اور ان سے مختلف فوائد بھی حاصل کیے جاتےہیں۔ آج کا جو عمل ہے یہ قرآن پاک کی اس سورت کی ایک آیت کا عمل ہے جس کو پڑھنے سے انشاءاللہ ! ہمارے اوپر اللہ کا کرم برسے گا۔ اللہ ہمیں اپنی حفظ وایمان نصیب فرمائیں گے۔ مشکلات کے حل کے لیے ، قرض کی ادائیگی کے لیے ، نسیان کےلیے ، دل کی سختی کےلیے ، قید سے رہائی کے لیے، اولاد کو تابع اور فرمانبردار بنانے کے لیے آپ اس سورت کی آیت کا عمل کرسکتے ہیں۔سورت یسین اس کی ایک آیت کا جو عمل ہے ۔اس کا عمل کس طرح کرنا ہے کہ آپ نے قرآن کریم کو اٹھائیں اور کھولیں۔

لیکن باوضو حالت میں۔ یہ آیت آپ کو زبانی یاد ہوتو اور بھی اچھی بات ہے ورنہ دیکھ کر پڑھ سکتے ہیں۔ جو مسلمان بہن بھائی قرآن نہیں پڑھ سکتے ۔ دیکھ کر بھی نہیں پڑھ سکتے۔ تو وہ اس سورت کو کھول کر اس آیت کو کھول کر باوضو حالت اس کے اوپر انگلی کو جتنی دفعہ بتایا جائے گا پھیرے گیں۔ تو انکی طرف سے بھی یہ عمل ہوجائےگا۔ تو باوضو حالت میں اول وآخر تیر ہ تیرہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے۔ اور درمیان کے اندر “سورت یسین کی آیت نمبر بارہ “اسے تیرہ مرتبہ پڑھ لینا ہے۔ اول وآخر درود پاک پڑھنا ہے۔ اور درمیاں کے اندر اس سورت کی آیت کو تیرہ مرتبہ آپ نے پڑھ لیناہے۔ اس کو پڑھنےکے بعد اللہ پاک سے دعا کرنی ہے۔ اپنے مقصد کے لیے ، اپنی حاجت کے لیے ، انشاءاللہ تبارک وتعالیٰ ! اللہ کریم ہماری مانگی ہوئی نیک اور مخلصانہ دعاؤں اپنی بارگاہ کے اندر شرف مقبولیت عطا فرمائیں گے۔ اللہ کے فضل وکر م سے ہماری مشکلات آسان ہوں گی۔

 

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.